وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کی سیاسی و قانونی حیثیت بتاتے ہوئے کچھ گڑ بڑا گئے۔
اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ نے پریس کانفرنس کے دوران کالعدم تنظیم سے 8 گھنٹے تفصیلی مذاکرات سے متعلق بتایا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے کالعدم تنظیم ٹی ایل پی کیخلاف تمام مقدمات منگل یا بدھ تک واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ کالعدم تنظیم سے 8 گھنٹے تفصیلی مذاکرات کیے ہیں، حکومت کا کام ہے کہ لچک رکھے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ریاست کا کام صلح کا راستہ اختیار کرنا ہے، ڈنڈا چلانا نہیں، فرانس کے سفیر کا معاملہ قومی اسمبلی میں لے جائیں گے۔
اس دوران جب وزیر داخلہ نے کالعدم ٹی ایل پی کی سیاسی و قانونی حیثیت بتائی تو وہ کچھ گڑبڑا گئے۔
Comments are closed.