بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ہم پاکستان سے پولیو کے خاتمے کے قریب ہیں، کامران بنگش

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا کے معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و اعلیٰ تعلیم کامران خان بنگش کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان سے پولیو کے خاتمے کے قریب ہیں۔

پشاور میں پولیو کے عالمی دن سے متعلق سول سیکریٹریٹ میں تقریب منعقد ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے کامران بنگش نے کہا کہ 15 ماہ میں پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے۔

کامران بنگش نے کہا کہ وزیراعلی محمود خان نے اخلاقی دائرے کے اندر اپوزیشن کو جواب دیا، لاتعداد خواتین کی کردار کشی کرنے کے مرتکب ہمیں اخلاقیات کا درس نہ دیں۔

انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ انسدادِ پولیو مہم کے خلاف پروپیگنڈے پر کان نہ دھریں۔

اس موقع پر صوبائی وزیرِ محنت شوکت یوسف زئی نے کہا ہے کہ انسدادِ پولیو مہم میں سب کو حکومت کا ساتھ دینا ہو گا، پولیو ٹیموں نے حملوں کے باوجود کام جاری رکھا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و اعلیٰ تعلیم کامران بنگش نے استفسار کیا ہے کہ اپوزیشن ٹیکنالوجی سے کیوں بھاگ رہی ہے؟

انہوں نے کہا کہ پولیو مہم میں پولیس کا بھی خاص کردار ہے، ہم بہت جلد پولیو فری ملک بننے جا رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.