بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ ہم ہر میچ میں تیاری کے ساتھ جاتے ہیں، پاکستان بہت مضبوط ٹیم ہے، میں اسے ہمیشہ مضبوط مانتا ہوں۔
ویرات کوہلی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنے کمبی نیشن پر بات کی ہے، متوازن کمبی نیشن بنایا ہے سب اچھا کھیل رہے ہیں، کمبی نیشن کے بارے میں ابھی نہیں بتاؤں گا۔
انہوں نے کہا کہ ہم مکمل تیار ہیں ہر کھلاڑی اچھا پرفارم کرنے کے لئے پر اعتماد ہے، پریشر گیم کا ہوتا ہے لیکن ہمیں بس فوکس ہو کر کھیلنا ہے، میچ سے باہر بہت کچھ ہو رہا تھا لیکن ہمارا مائنڈ سیٹ تبدیل نہیں ہوتا۔
ان کا کہنا تھا کہ گراؤنڈز میں ماحول بھی مختلف ہوتا ہے لیکن کھیلنے کے انداز میں فرق نہیں آتا، ہم نے کبھی ڈسکس نہیں کیا کہ ہمارا پاکستان کے خلاف کیا ریکارڈ رہا ہے، ہم ماضی کے ریکارڈ کو نہیں دیکھتے اس سے توجہ ہٹ جاتی ہے، ہر میچ میں تیاری کے ساتھ جاتے ہیں۔
ویرات کوہلی نے یہ بھی کہا کہ ہر کھلاڑی کو اپنے رول کا علم ہوتا ہے، تمام کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کے مطابق اچھا کھیلتے ہیں، میں یہ نہیں دیکھتا کہ ہماری بولنگ اب زیادہ مضبوط ہے، اگر بولنگ ہماری کمزور ہوتی تو ہم ماضی میں بھی نہ جیتتے۔
بھارتی کپتان نے مزید کہا کہ ہم نے اچھی کرکٹ کھیلی تو جیتتے آئے ہیں اب اچھا کھیلنا ہے، ایسے کھلاڑی ہیں جو میچ تبدیل کر دیتے ہیں، ہمیں ایک پلان کے مطاق میدان میں اترنا پڑتا ہے۔
Comments are closed.