بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

احتجاجی مارچ سے نمٹنے کیلئے وزارتِ داخلہ کے ہنگامی اقدامات

حکومت کی جانب سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو مظاہرین سے ہر صورت محفوظ رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ کالعدم جماعت کے اسلام آباد تک احتجاجی مارچ سے نمٹنے کے لیے وزارتِ داخلہ کی جانب سے ہنگامی اقدامات کر لیئے گئے۔

کالعدم جماعت کے احتجاج کے باعث راولپنڈی میں راستوں کی بندش سے مریضوں اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت کو احتجاجیوں سے محفوظ رکھنے کے لیے دیگر صوبوں سے پولیس کی بھاری نفری طلب کی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پنجاب، آزاد کشمیر اور کے پی سے پولیس کے 30 ہزار جوان مانگے گئے ہیں۔

پنجاب، کے پی اور کشمیر سے 10، 10 ہزار جوان و افسران طلب کیئے گئے ہیں۔

اسلام آباد پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کالعدم جماعت کے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کے باعث راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس آئی جے پی روڈ تا پاک سیکریٹریٹ چلتی رہے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب، کے پی اور کشمیر سے آنے والے پولیس اہلکاروں کی نفری کے ساتھ دنگے فساد سے نمٹنے کا سامان بھی ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ وفاقی وزارتِ داخلہ نے نفری اسلام آباد پہنچانے کے لیے تینوں سیکریٹریز کو مراسلے بھجوا دیئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.