بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما ظہور بلیدی نے کہا ہے کہ چار ارکان نے ہمارے ساتھ تحریک عدم اعتماد پر دستخط کیے، اس کے بعد معلوم نہیں کہ انہیں زمین کھا گئی یا آسمان نگل گیا، ان ارکان کے گھر والوں کے بھی ان سے رابطے منقطع ہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے ظہور بلیدی نے کہا کہ ان کے لوگ غائب ہو رہے تھے اس لیے اسپیکر کے گھر پر جمع ہونا پڑا، اب بھی 34 کے قریب ارکان ان کے ساتھ موجود ہیں۔
بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ غلط ہتھکنڈے ریاستی مشینری نہیں بلکہ جام کمال استعمال کررہے ہیں۔
Comments are closed.