ٹی 20ورلڈ کپ کے گروپ اے کے کوالیفائر میچ میں آئرلینڈ نے نمیبیا کو 126رنز کا ہدف دے دیا۔
آئرلینڈ اور نمیبیا کے اس میچ کی فاتح ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل 12 ٹیموں میں شامل ہوجائے گی۔
شارجہ میں کھیلے جارہے میچ میں آئرلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 20 اوورز میں 8وکٹ پر 125رنز بنائے۔
اوپنرز پال اسٹرلنگ اور کیوین او برائن نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا، دونوں نے پاور پلے میں 55 رنز بنائے۔
تاہم 62 کے اسکور پر آئرلینڈ کو پہلا نقصان اس وقت ہوا جب پال اسٹرلنگ 38 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، اس کے بعد کیوین او برائن بھی اگلے اوور میں 25 رنز بناکر چلتے بنے۔
پھر آئرلینڈ کے رنز بنانے کی رفتار رک گئی، کپتان اینڈی بلبائرن نے 21 رنز بنائے، ان کے علاوہ کوئی اور پلیئر ڈبل فیگرز میں اسکور نہ کرسکا اور ٹیم 20 اوورز میں 125 رنز ہی بناپائی۔
جین فرائی لنک نے 21 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ڈیوڈ ویسا نے 2 وکٹیں لیں۔
ٹی20 ورلڈکپ کے ابتدائی راؤنڈ کے آخری 2 میچز کھیلے جائیں گے، گروپ اے میں سے سری لنکا پہلے ہی 2 فتوحات کے ساتھ سپر 12 راؤنڈ میں سیٹ بک کراچکا ہے جبکہ نمیبیا اور آئرلینڈ کے درمیان دوسری خالی جگہ پر کرنے کیلئے سخت مقابلہ متوقع ہے۔
واضح رہے کہ دونوں ہی ٹیموں کو سری لنکا کے ہاتھوں شکست ہوئی جبکہ دونوں نے ہی نیدرلینڈز کو ہرایا ہوا ہے۔
Comments are closed.