بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کا بہاولپور کا دورہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بہاولپور کا دورہ کرکے فوجی مشقوں کا جائزہ لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے خیر پور ٹامے والی اور اسرانی میں فوجی مشقوں کا مشاہدہ کیا اور میکنائزڈ دستوں کی جنگی مشقوں کا معائنہ کیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے مختلف ہتھیاروں کی فیلڈ فائرنگ کا بھی جائزہ لیا۔

اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج پاکستان کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کے دفاع کے لیے تیار ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.