نئی دہلی: بھارت کی شمالی پہاڑی ریاست اترا کھنڈمیں بڑا گلیشیئر ٹوٹنے کے باعث طغیانی اور سیلاب سے شدید تباہی مچ گئی، سینکڑوں ہلاکتوں کا خدشہ ہے جبکہ تقریبا 150 افراد لاپتہ ہوگئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتراکھنڈ کے تپوون میں اچانک گلیشیئر کے پگھل کر گرنے سے بھیانک حادثہ پیش آگیا ہے، دھولی ندی نے بڑے سیلابی ریلے کی شکل اختیار کرلی ہے،پانی کو مقامی دریاں اورنشیبی علاقوں کی ندیوں کی جانب بہنے سے روکنے کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں۔
بھپرا ہوا پانی راستے میں آنے والی ہر شے کو اپنے ساتھ بہا کر لے گیا جس میں کئی گھر تباہ ہوگئے اور سیکڑوں ہلاکتوں کا خدشہ ہے،سیلابی ریلے میں رشی گنگا توانائی منصوبہ پرکام کرنیوالے مزدوروں کی بڑی تعدادبہہ گئی۔
حکام کے مطابق اترکھنڈ میں گلیشیئر ٹوٹنے سے سیلابی ریلے میں پُل اور سڑکیں بہہ گئی ہیں اور 3 افراد ہلاک اور 150 لاپتہ ہیں جب کہ 16 سے 17 افراد ایک سرنگ میں پھنسے ہوئے ہیں۔
اتراکھنڈ کےوزیراعلی تریویندراسنگھ راوت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ گلیشیئرپھٹنے کے باعث رشی گنگا توانائی منصوبہ کے حصے تباہ ہوگئے ہیں۔
The post بھارت میں گلیشیئر ٹوٹنے سے تباہی، سینکڑوں ہلاکتوں کا خدشہ appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.
Comments are closed.