free messege hookup sites hookup Uniondale hookup Roosevelt New Jersey best site to hookup with older woman charlotte hookup bars best totally free hookup app

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح ڈیڑھ فیصد تک آگئی

پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کی شدت کم ہو رہی ہے، کورونا وائرس کے کیسز کے بعد اب اموات میں بھی کمی آنے لگی ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 33 ویں نمبر پر آ گیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 663 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 11 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 1 ہزار19 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 66 فیصد پر آ گئی۔

پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 28 ہزار 280 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 65 ہزار47 ہو چکی ہے۔

یاسمین راشد نے کہا کہ فیصل آباد کے ٹیچنگ اسپتالوں کیلئے 9 ارب روپے کا بجٹ منظور کیا گیا ہے ۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 25 ہزار 870 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 1 ہزار 913 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 12 لاکھ 10 ہزار 897 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 39 ہزار 902 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 2 لاکھ 35 ہزار 921 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 65 ہزار 819 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 7 ہزار 530 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 37 ہزار 974 مریض پورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 12 ہزار 849 ہو چکی ہیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 76 ہزار 886 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 5 ہزار 686 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 6 ہزار 469 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 937 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 34 ہزار 402 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 740 مریض وفات پا چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 33 ہزار 128 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 352 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 10 ہزار 369 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 186 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.