آئی جی پنجاب نے گوجرہ موٹر وے پر کار میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کے واقعے کا نوٹس لے لیا، آئی جی پنجاب نے آر پی او فیصل آباد سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔
آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے ملزمان کی جلد گرفتاری اور سخت قانونی کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرہ لڑکی کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔
واضح رہے کہ گوجرہ کے قریب موٹر وے ایم فور پر کار میں لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کی گئی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے ٹوبہ ٹیک سنگھ کی لڑکی کو بوتیک پر نوکری کا جھانسہ دے کر گوجرہ بلایا تھا اور موٹروے پر کار میں زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا جس کے بعد لڑکی کو فیصل آباد انٹر چینج پر پھینک کر فرار ہوگئے تھے۔
Comments are closed.