سندھ ہائی کورٹ نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی و دیگر کی درخواست ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا، عدالت نے آغا سراج درانی سمیت 11 ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کردی ہے۔
16 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جسٹس اقبال کلہوڑو نے تحریر کیا۔
تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نیب کا الزام ہے کہ آغا سراج درانی نے غیر قانونی آمدنی سے بچوں کے نام پراپرٹی خریدی ہے۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ آغا سراج درانی کے اہلخانہ کبھی عوامی عہدے پر نہیں رہے، عدالت کی نظر میں کیس آغا سراج درانی کے خلاف ہے ان کے بچوں کے خلاف نہیں۔
تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ آغا سراج درانی کے آمدن اور اثاثوں میں فرق دستاویزات سے بھی ظاہر ہوتا ہے۔
نیب کا کہنا ہے کہ آغا سراج درانی کی آمدنی اور اثاثوں میں ایک ارب 61 کروڑ روپے کا فرق ہے، آغا سراج درانی کی 2018 میں اثاثوں کی مالیت 18 کروڑ روپے تھی۔
Comments are closed.