امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ جعلی مردم شماری سے کراچی کی آبادی کو آدھا کردیا گیا، مسئلہ حل نہیں ہوا تو اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے لیکن اسے چار دہائیوں سے نظر انداز کیا جارہا ہے، یہاں بااختیار شہری حکومت قائم ہونی چاہیے۔
امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا ہے کہ مردم شماری بھی بہت اہمیت اختیار کر گئی، ابتدائی طور پر طے ہوا تھا کہ پانچ بلاک کو ری اوپن کر کے مردم شماری کروائے جائے لیکن جعلی مردم شماری کرائی گئی ہم اس مردم شماری کو مسترد کرتے ہیں، اس مردم شماری کے نتیجے میں ہمارے وسائل پر اثر پڑتا ہے۔
حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ میئر کا انتخاب عوام کو ساتھ رکھ کے کیا جائے اور فوری طور پر بلدیاتی الیکشن کروائے جائیں۔
Comments are closed.