وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے خراب میٹروں پر صارفین کو اوسط بل بھجوانے پر شدید ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے لاہور الیکٹرک سپلائی کارپوریشن (لیسکو)حکام کو دو روز میں تمام بل درست کرنے کا حکم دیا ہے ۔
وزارت توانائی حکام کے مطابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے خراب اور جلے ہوئے میٹروں کے اوسط بل بھجوانے پر لیسکو چیف پر شدید ناراضگی کا اظہارکیا اور حکم دیا کہ نئے میٹر لگاکر اس حساب سے ایوریج چارج کی جائے کیونکہ اس ٹیکنالوجی کے دور میں اوسط بل ڈالنا صارفین سے ظلم ہے۔
وزارت توانائی حکام کے مطابق اوسط بل کی سب سے زیادہ شکایات لیسکو سے ملیں ، وفاقی وزیر کو ان کے حلقے سے بھی متعدد شکایات موصول ہوئی ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ لیسکو چیف کو تمام بل درست کرکے اسلام آباد رپورٹ بھجوانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
Comments are closed.