آزاد کشمیر کے چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ عبدالرشید سلہریا کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخابات شفاف بنانے کے لیے فول پروف انتظامات کیئے ہیں۔
یہ بات انہوں نے چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ عبدالرشید سلہریا نے میرپور، آزاد کشمیر میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر کے 2 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے سلسلے میں پولنگ شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔
چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر عبدالرشید سلہریا کا یہ بھی کہنا ہے کہ پولنگ اسٹیشن کے احاطے میں 5 بجے تک موجود افراد ہی ووٹ ڈال سکیں گے۔
Comments are closed.