dog screening hookup to laptop cougar hookup in louisiana free hookup sites usa whisper hookup st louis hookups reddit

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ڈاکٹر عبدالقدیر خان قوم کا سرمایہ تھے، عثمان بزدار، محمود خان

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان قوم کا سرمایہ تھے۔

عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وطن عزیز کے لئے ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے گراں قدر خدمات انجام دیں، وہ محسن پاکستان تھے، پاکستان کے ایٹمی پروگرام کو آگے بڑھانے میں نمایاں کردار رہا۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے محسنِ پاکستان، ایٹم بم کے خالق ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی تدفین اسلام آباد کی فیصل مسجد کے احاطے میں کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

ادھر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے میں عبدالقدیر خان نے اہم کردار ادا کیا۔

واضح رہے کہ محسنِ پاکستان، ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیر خان آج صبح رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ طبیعت بہت زیادہ خراب ہونے کی وجہ سے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو صبح 6 بجے کے آر ایل اسپتال لایا گیا تھا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا انتقال صبح 7 بج کر 4 منٹ پر ہوا، ان کی کچھ عرصے سے طبیعت ناساز تھی۔

اسپتال ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کچھ عرصے قبل کورونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے۔

ڈاکٹر عبدالقدیر خان 1936ء میں بھوپال میں پیدا ہوئے، وہ اہلِ خانہ کے ہمراہ 1947ء میں ہجرت کر کے پاکستان آئے۔

محسنِ پاکستان، ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیر خان آج صبح رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔

ڈاکٹر عبدالقدیر نے انجینئرنگ کی ڈگری 1967ء میں نیدر لینڈز کی ایک یونی ورسٹی سے حاصل کی، انہوں نے بیلجیئم کی ایک یونی ورسٹی سے میٹلرجیکل انجینئرنگ میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری لی۔

ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے بعد میں ایمسٹرڈیم میں فزیکل ڈائنا مکس ریسرچ لیبارٹری جوائن کی،مرحوم ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے پسماندگان میں بیوہ اور 2 بیٹیاں چھوڑی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.