سندھ کے تعلیمی بورڈز میں مالی بحران شدت اختیار کر گیا، میر پور خاص، حیدر آباد، لاڑکانہ اور سکھر بورڈ میں تنخواہوں کے پیسے نہیں رہے۔
آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن (ایپکا) کا کہنا ہے کہ تعلیمی بورڈز کے مالی حالات خراب ہونے پر ملازمین 11 اکتوبر سے احتجاج کریں گے۔
بورڈز چیئرمینز کا کہنا ہے کہ تنخواہوں کے لیے رقم نہ آئی تو کام کا بائیکاٹ کریں گے، حکومت نے تنخواہوں کی ادائیگی نہ کی تو نتائج کی تیاری رک جائے گی۔
بورڈز چیئرمینز کا یہ بھی کہنا ہے کہ نتائج کی تیاری رکی تو انٹر کے نتائج کا اعلان نہیں ہو سکے گا، تعلیمی بورڈ خودکفیل تھے مگر حکومت سندھ نے انہیں دیوالیہ کر دیا ہے۔
Comments are closed.