صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ قوم ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی خدمات کو کبھی نہیں بھلا سکے گی۔
یہ بات صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے محسنِ پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال کے حوالے سے جاری کیئے گئے تعزیتی بیان میں کہی۔
صدرِ پاکستان نے محسنِ پاکستان ممتاز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار بھی کیا ہے۔
واضح رہے کہ معروف ایٹمی سائنسدان اور پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے خالق ڈاکٹر عبدالقدیر خان آج صبح خالقِ حقیقی سے جا ملے۔
ڈاکٹر عبدالقدیر خان کچھ عرصہ پہلے کورونا میں مبتلا ہوئے تھے، انہیں آج صبح طبیعت بگڑنے پر اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔
پاکستان کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے میں کلیدی کردار ادا کرنے والے ڈاکٹر عبدالقدیر کی نمازِ جنازہ آج دوپہر ساڑھے 3 بجے فیصل مسجد میں ادا کی جائے گی۔
نمازِ جنازہ کی ادائیگی کے بعد محسنِ پاکستان کی تدفین سرکاری اعزاز کے ساتھ فیصل مسجد کے احاطے میں کی جائے گی۔
پاکستان کےایٹمی پروگرام میں محسن پاکستان اورایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے مرکزی کردار ادا کیا۔
مرحوم ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے پسماندگان میں بیوہ اور 2 بیٹیاں چھوڑی ہیں۔
Comments are closed.