ریلوے کی رائٹ سائزنگ کرنے والے کی اپنی ’رائٹ سائزنگ‘ کردی گئی، پاکستان ریلویز میں گھوسٹ اور اضافی ملازمین کی نشاندہی پر مامور ریلوے مشیر جمشید انعام شیخ استعفیٰ دینے پر مجبور ہوگئے، وزیراعظم نے استعفی منظور بھی کرلیا۔
ہزاروں گھوسٹ ملازمین کی پہلی قسط کے طور پر ابھی 422 ملازمین کی ہی نشاندہی کی تھی کہ یونینز نے احتجاج اور افسروں نے عدم تعاون شروع کردیا۔
جمشید انعام شیخ نے پتہ لگایا کہ ریلوے کے 65 ہزار میں سے 3 ہزار ملازمین دفتر نہیں آتے، افسروں کے گھروں پر کام کرتے ہیں۔
ملازمین کی کمپیوٹرائزڈ حاضری شروع کروانے پر جمشید چیمہ کی مخالف بڑھی، معاملہ استعفے تک جا پہنچا۔
Comments are closed.