وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ سندھ میں گیس بحران پھر سنگین ہوگیا، گیس کی قلت اور بندش کی تمام ذمےداری وفاق پر ہے۔
امتیاز شیخ نے گیس کی بندش پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ نجی پاور کمپنیوں، صنعتوں اور سی این جی سیکٹر سے ہزاروں افراد بیروزگار ہوجائیں گے، سب سے زیادہ قدرتی گیس پیدا کرنے والےصوبے کو گیس سے محروم کردیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ گھریلو صارفین کو بھی گیس پریشر میں کمی کا سامنا ہے، موسم گرما میں گیس کا یہ حال ہے تو موسم سرما میں کیا ہوگا؟۔
ان کا کہنا تھا کہ گیس کی قلت آر ایل این جی کے تاخیر سے کیے معاہدوں کا نتیجہ ہے، ایل این جی کی درآمد میں تعطل حکمرانوں کی ناکامی ہے۔
واضح رہے کہ سندھ بھر میں موسمِ سرما سے قبل گیس کی قلت کا بہانہ بنا کر سوئی سدرن گیس کمپنی نے گزشتہ روز اچانک 3 دن سی این جی بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔
Comments are closed.