پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما نفیسہ شاہ نے حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان ہونے والے مذاکرات کی تفصیلات پارلیمنٹ میں لانے کا مطالبہ کر دیا۔
جاری کیئے گئے ایک بیان میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما نفیسہ شاہ کا کہنا ہے کہ اطلاعات ہیں کہ آئی ایم ایف نے سیلز ٹیکس اور ریگولیٹری ڈیوٹی بڑھانے کی ڈکٹیشن دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی جانب سے حکومت کو سالانہ ٹیکس کا ہدف 63 کھرب کرنے کی بھی ڈکٹیشن دی گئی ہے۔
نفیسہ شاہ کا مزید کہنا ہے کہ پارلیمان اور سیاسی جماعتیں آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کی شرائط سے لاعلم ہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما نے یہ مطالبہ بھی کیا ہے کہ پارلیمنٹ کو آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کی شرائط سے متعلق اعتماد میں لیا جائے۔
Comments are closed.