پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 15 رکنی اسکواڈ میں تین تبدیلیاں کی ہیں۔ اعظم خان اور محمد حسنین کی جگہ وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد اور حیدر علی کو اسکواڈ کا حصہ بنالیا گیا ہے۔
ٹریول ریزرو میں موجود فخر زمان کو خوشدل شاہ سے تبدیل کرکے اسکواڈ کاحصہ بنایا گیا ہے۔
آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 21 اکتوبر سے 21 نومبر تک متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا۔
15 رکنی اسکواڈ
بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، آصف علی، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف، حسن علی، عماد وسیم، محمد حفیظ، محمد نواز، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد وسیم جونیئر، سرفراز احمد (وکٹ کیپر) شاہین شاہ آفریدی اور صہیب مقصود اسکواڈ میں شامل ہیں۔
ٹریولنگ ریزروز:
ٹریولنگ ریزوز میں خوشدل شاہ، ، شاہ نواز دھانی اور عثمان قادر شامل ہیں۔
آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے پاکستان کا قومی اسکواڈ آج شام سے لاہور کے مقامی ہوٹل میں بائیو سیکیور میں جائے گا، ٹیم 10 اکتوبر سے ٹریننگ کا آغاز کرے گی جبکہ 15 اکتوبر کو یواے ای کے لیے روانہ ہو گی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے قومی اسکواڈ آج شام 7 بجے تک لاہور کے مقامی ہوٹل میں رپورٹ کرے گا۔
ہوٹل پہنچنے پر اسکواڈ میں شامل تمام ارکان اور ان کے اہلِ خانہ کی ارائیول کووڈ-19 ٹیسٹنگ کی جائے گی، ارائیول ٹیسٹنگ کرواتے ہی بائیو سیکیور کے تمام شرکاء ایک روز کے لیے آئسولیشن میں چلے جائیں گے۔
ٹیسٹنگ کے رزلٹ منفی آنے پر قومی اسکواڈ 10 اکتوبر سے لاہور میں ٹریننگ سیشنز کا آغاز کر دے گا۔
پہلے روز قومی اسکواڈ نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں جم سیشن کرے گا، دوسرے اور تیسرے روز ایل سی سی اے گراؤنڈ میں نیٹ سیشنز ہوں گے، 13 اکتوبر کو ایک روز آرام کرنے کے بعد قومی اسکواڈ 14 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم میں سینیریو میچ کھیلے گا۔
اس کے بعد قومی اسکواڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے 15 اکتوبر کو یو اے ای روانہ ہوگا۔
Comments are closed.