hookup que significa best hookup apps that aren't a scam coyote hookup 17 year old hookup best really free hookup sites

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سال 2021ء، ادب کا نوبیل انعام ناول نگار عبدالرزاق گُرناہ کے نام

سال 2021ء کا ادب کا نوبیل انعام تنزانیہ سے تعلق رکھنے والے 73 سالہ ناول نگار عبدالرزاق گُرناہ نے اپنے نام کر لیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ادب کا نوبیل انعام اپنے نام کرنے والے مصنف و ادیب عبدالرزاق گُرناہ مہاجرین کے مسائل اور دنیا پر مہاجرت کے اثرات کو اپنی تحریروں کا حصہ بنا چکے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نوبل پرائز کے لیے نامزد کرنے والی کمیٹی نے عبدالرزاق گُرناہ کو مختلف تہذیبوں، مہاجرت اور اس کے اثرات، پناہ گزینوں کے ساتھ پیش آنے والی مشکلات اور اِن کے ساتھ روا رکھے جانے والے رویوں کو انتہائی سادہ الفاظ میں اپنے تحریروں میں بیان اور اُجاگر کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ادیب عبدالرزاق گُرناہ کے 10 ناول اور مختصر کہانیوں پر مبنی کتابیں شائع ہو چکی ہیں، ان کا مشہور ترین ناول ’پیراڈائز‘ ہے جو کہ 1994ء میں شائع ہوا تھا۔

تنزانیہ سے تعلق رکھنے والے برطانوی نژاد ناول نگار عبدالرزاق گُرناہ نے اپنی تحریریں  انگریزی زبان میں لکھی ہیں، ان کی تحریریں مہاجرین کے مسائل، جنگیں، غربت، معدوم ہوتی ثقافتیں، انسانوں کی نکل مکانی جیسے موضوعات کے گرد گھومتی ہیں۔

واضح رہے کہ نوبیل انعام اپنے نام کرنے والے ناول نگار عبدالرزاق گُرناہ تنزانیہ کے پہلے ادیب ہیں جنہیں نوبیل انعام سے نوازا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.