ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق آج لاہور کی فضاء مضرِ صحت جبکہ کراچی کی فضاء حساس افراد کے لیے مضرِ صحت قرار دی گئی ہے۔
ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق صبح 10 بجے لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں آج پہلے اور کراچی چوتھے نمبر پر موجود رہا۔
لاہور میں آلودہ ذرات کی مقدار 171 اور کراچی میں 148 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی، دنیا کے آلودہ شہروں میں دہلی دوسرے نمبر موجود رہا۔
درجہ بندی کے مطابق 151 سے200 درجے تک آلودگی مضر صحت ہے، 201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضرِ صحت اور 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔
Comments are closed.