رواں سال 2021ء کے لیے امن کے نوبیل انعام کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نوبیل پرائز کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ کی ٹوئٹ کے مطابق رواں سال امن کا نوبیل انعام مشترکہ طور پر فلپائن کی صحافی ماریا رسا اور روس کے صحافی دیمتری موراتوف کےنام رہا ہے۔
’دی نو بیل پرائز‘ کے ٹوئٹ کے مطابق نوبیل امن انعام ماریا رسا اور دیمتری موراتوف کو آزادی اظہار رائےکے تحفظ کے لیے کی گئی کوششوں پر دیاگیا ہے۔
واضح رہے کہ سال 2021ء کا امن کا نوبیل انعام فلپائن اور روس کے صحافی کو مشترکہ طور پر دیا گیا ہے۔
Comments are closed.