انٹرنیشنل کمنٹیٹر مائیک ہیزمین کا کہنا ہے کہ رمیز راجہ کو بطور چیئرمین پی سی بی دیکھ کر خوشی ہوتی ہے، ان کے ساتھ اچھی دوستی ہے۔
مائیک ہیزمین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میں ورلڈ کپ 1996ء میں پاکستان آیا اور بہت لطف اندوز ہوا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مہمان نوازی ناقابلِ بیان ہے، گھر جیسا ماحول محسوس ہوا۔
مائیک ہیزمین کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستانی کرکٹ مداحوں کو چند کرکٹ بورڈز نے دکھ دیا ہے، دنیا میں معیاری اور جوش و خروش سے بھرپور کرکٹ پاکستان میں کھیلی جاتی ہے۔
Comments are closed.