بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شہباز شریف نے FIA کو کیا جواب جمع کرایا؟

مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف کے وکیل نے منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں ایف آئی اے کے دفتر میں جمع کرائے گئے جواب میں کہا ہے کہ 100 فیصد سیاسی مقدمہ بنایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے ایف آئی اے کو جمع کرائے گئے جواب میں کہا ہے کہ ایف آئی اے کی تحقیقات کرنے والی ٹیم کا رویہ جارحانہ ہے۔

مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف کے وکیل نے منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں ایف آئی اے کے دفتر میں جواب جمع کرا دیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ صدر مسلم لیگ نون کا ایف آئی اے کو جمع کرائے گئے جواب میں یہ بھی کہنا ہے کہ رمضان شوگر مل سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے۔

اس سے قبل شہباز شریف کے وکیل نے منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں ایف آئی اے کے دفتر میں آج جواب جمع کرایا تھا۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ شہباز شریف کے جواب کا ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم جائزہ لے گی۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) لاہور نے شوگر اسکینڈل میں مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف کو 22 جون کو طلب کر لیا۔

ایف آئی اے نے شہباز شریف کو 20 سوالات پر مشتمل سوال نامہ بھجوایا تھا۔

شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت دیگر اہلِ خانہ پر 25 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا کیس ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.