جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

بھارتی کسانوں کی 3 گھنٹوں کے لیے ملک گیر پہیہ جام ہڑتال

بھارت میں مودی سرکار کے زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کا احتجاج جاری ہے، ہفتے کو احتجاجی کسانوں نے تین گھنٹوں کے لیے ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کی، اور ٹرکوں، بلڈوزر اور رکاوٹیں کھڑی کر سڑکیں بند کردیں

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی پولیس کی کسان مظاہرین کو سڑکوں سے ہٹانے کی کوشش کی جس کے دوان پولیس نے مظاہرین پر واٹر کینن اور آنسوگیس کی شیلنگ کی۔

دوسرجانب دلی کے سنگھو، غازی پور اور تکری کے علاقوں میں انٹرنیٹ سروسز بھی معطل کردی گئی ہے، جبکہ دلی کے متعدد میٹرو اسٹیشنز پر آنے جانے کی پابندی ہے۔

بھارتی کسانوں نے دلی کے سرحدی راستوں پر 70 روز سے دھرنا دیا ہوا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.