کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ باب دوستی تجارت اور پیدل آمد و رفت کیلئے آج دوسرے روز بھی بند ہے، باب دوستی کو افغان اہلکاروں کی جانب سے بند کیا گیا ہے۔
افغان حکام کا کہنا ہے کہ گورنر قندھار کی ہدایت پر چمن اسپن بولدک بارڈر کو بند کیا گیا تھا، پاکستانی سرحدی حکام سے آمد و رفت کے طریقہ کار پر اعتراض ہے۔
سرحد کی بندش کے باعث باب دوستی کے دونوں جانب مال بردار ٹرکوں کی قطاریں لگ گئیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز گورنر قندھار نے کہا تھا کہ پاکستان کے ساتھ تجارت اور پیدل آمد و رفت احتجاجاً بند کی ہے۔
Comments are closed.