بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وفاقی کابینہ کی نیب آرڈیننس میں ترامیم کی منظوری

وفاقی کابینہ نے قومی احتساب بیورو (نیب) کے آرڈیننس میں ترامیم کی منظوری دے دی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے نیب آرڈیننس میں ترامیم کی منظوری دی ہے۔

قومی احتساب بیورو (نیب ) کے چیئرمین اور ادارے سے متعلق نیب ترمیمی آرڈیننس آج جاری کیے جانے کا امکان ہے، چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال مدت مکمل ہونے کے بعد نئے چیئرمین کے آنے تک چیئرمین نیب رہیں گے

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد نیب آرڈیننس کا مسودہ آج شام تک صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھجوائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے آج ہی آرڈیننس جاری کیئے جانے کا امکان ہے۔

اٹارنی جنرل پاکستان خالد جاوید نے وزیراعظم عمران خان کی اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی جلد مشاورت کی تصدیق کی ہے۔

اس حوالے سے وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب کی تقرری کے لیے اپوزیشن لیڈر سے مشاورت نہیں کروں گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.