بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جام کمال کو مستعفی ہونے کے لیے آج شام 5 بجے تک مہلت

بلوچستان عوامی پارٹی کے ناراض ارکان نے وزیر اعلیٰ بلوجستان جام کمال کو مستعفی ہونے کے لیے آج شام 5 بجے تک کی مہلت دے دی۔

صوبائی وزیر ظہور بلیدی نے کہا ہے کہ اگر جام کمال نے استعفیٰ نہ دیا تو عدم اعتماد سمیت تمام آپشنز استعمال کریں گے۔

بلوچستان کے آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کیے جانے کے…

دوسری جانب ‏ترجمان حکومت بلوچستان نے کہا ہے کہ جام کمال استعفیٰ نہیں دینگے، ناراض دوستوں کو منانے کا سلسلہ جاری رہے گا۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی 3 روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے، وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال سے ملاقات کریں گے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ جام کمال کو اتحادیوں کی اکثریت کی حمایت حاصل ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.