سندھ کابینہ نے موٹر وہیکل رول نمبر 156 میں ایک ترمیم کی منظوری دی ہے جس کے تحت موٹرسائیکل سواروں کو اپنی موٹرسائیکل پر سائیڈ والے شیشے لگانا ہوں گے تاکہ دونوں اطراف کی سائیڈ ٹریفک سے آگاہ رہ سکیں۔
گزشتہ روز وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلیٰ ہاؤس میں صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں اس ترمیم کی منظوری دی گئی ہے۔
اجلاس میں تمام صوبائی وزراء، وزیراعلیٰ کے مشیر اور معاونین خصوصی، چیف سیکرٹری ممتاز شاہ، چیئرمین پی اینڈ ڈی حسن نقوی اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
Comments are closed.