وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لوکل گورنمنٹ نظام کے مسودے کو جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت کردی۔
پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس میں پنجاب کے لوکل گورنمنٹ سسٹم کے مجوزہ مسودے کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ نیا لوکل گورنمنٹ سسٹم عوام کے مسائل حل کرنے میں مدد دے گا۔
اجلاس میں نئے نظام میں میٹروپولیٹن کارپوریشنز کی تعداد 11، میونسپل کارپوریشنز 15، میونسپل کمیٹیاں 133 اور ٹاؤن کمیٹیوں کی تعداد 64 رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔
Comments are closed.