وزیراعظم عمران خان نے وزیر خزانہ شوکت ترین کو عام آدمی کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت کردی۔
وزیراعظم عمران خان سے وزیر خزانہ شوکت ترین کی ملاقات ہوئی جس میں وزیرخزانہ نے وزیراعظم کو ملک کی موجودہ معاشی صورتحال پر بریفنگ دی۔
اس حوالے سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اس ملاقات میں اثاثہ جات مینجمنٹ اتھارٹی کے قیام سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم نے وزیر خزانہ کو قومی اثاثوں کا پیداواری استعمال یقینی بنانے کے لیے موثر اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔
اعلامیے کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وزیر خزانہ کو بورڈ آف انویسٹمنٹ کو مؤثر بنانے کی بھی ہدایت کی۔
علاوہ ازیں وزیراعظم نے وزیر خزانہ کو عام لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے لیے اقدامات کی ہدایت کی۔
Comments are closed.