صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وفاقی محتسب کا بیوہ کو کم پینشن دینے کا فیصلہ مسترد کر تے ہوئے کہا ہے کہ شکایت کنندہ بیوہ شوہر کی تاریخِ وفات سے پینشن کی حق دار ہے۔
لاہور کی ایک شہری خاتون نے وفاقی محتسب کے 2020ء کے فیصلے کے خلاف صدرِ مملکت سے اپیل کی تھی کہ وفاقی محتسب نے تاخیر سے درخواست دینے پر یکم فروری 2019ء سے پینشن دینے کا حکم دیا تھا۔
خاتون کی شکایت کا ازالہ کرتے ہوئے صدرِ مملکت نے ای او بی آئی کو ہدایت کی کہ 2017ء میں شوہر کی تاریخِ وفات سے بیوہ کو پینشن دی جائے۔
صدرِ مملکت کا کہنا تھا کہ ای او بی آئی بیوہ کو 29 ستمبر2017ء سے تمام بقایا جات ادا کرنے کا حکم دے۔
صدرِ مملکت نے اپنے حکم میں کہا تھا کہ مسلمان کی وفات پر وراثت اور دیگر تمام حقوق لاگو ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔
Comments are closed.