
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ غریب ممالک سے امیر ممالک میں منی لانڈرنگ دنیا میں عدم مساوات کی اہم وجہ ہے۔
پنڈورا پیپرز پر تبصرہ کرتے ہوئے پی ٹی آئی سینیٹر نے کہا کہ کرپشن اور رقوم کی غیر قانونی منتقلی روک کر غربت کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ غریب ملکوں سے امیر ممالک میں منی لانڈرنگ دنیا میں عدم مساوات کی اہم وجہ ہے۔
فیصل جاوید نے مزید کہا کہ یو این پینل کے مطابق ترقی پذیر ملکوں سے سالانہ 10 کھرب ڈالر امیر ملکوں یا ٹیکس ہیون منتقل کیے جاتے ہیں یا جائیدادوں میں لگادیے جاتے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ناانصافی، کرپشن اور منی لانڈرنگ کے خاتمے کے لیے سیاست شروع کی۔
Comments are closed.