internet dating australia free www.latinamericancupid.com español sharayu hot asia girls flirt com login thuy tien hotel ho chi minh

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ہوا کا کم دباؤ مزید شدید، کراچی سے 250 کلو میٹر دور

ڈائریکٹر محکمۂ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ ہوا کا واضح کم دباؤ مزید شدت اختیار کر گیا ہے، ہوا کا یہ کم دباؤ ڈپریشن کی صورت میں کراچی سے 250 کلو میٹر دور سمندر پر ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ڈپریشن مزید شدت اختیار کر کے سمندری طوفان بن سکتا ہے۔

کراچی میں ممکنہ طوفانی بارشوں کے پیش نظر سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے کراچی ایئرپورٹ پر الرٹ جاری کردیا ۔

ڈائریکٹر محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ سندھ اور بلوچستان میں ڈپریشن کے زیرِ اثر تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں میں طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ طوفانی بارشیں کراچی میں اربن فلڈنگ کاباعث بن سکتی ہیں

سردار سرفراز کا مزید کہنا ہے کہ کل پورا دن وقفے وقفے سے تیز بارش جاری رہ سکتی ہے۔

ڈائریکٹر محکمۂ موسمیات نے یہ بھی بتایا ہے کہ کراچی میں آج اور کل 100 سے 150 ملی میٹر بارش کا امکان ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.