بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی، 2 انتہائی مطلوب ملزمان گرفتار

کراچی کے علاقے لیاری میں سندھ رینجرز اور پولیس اہلکاروں کی مشترکہ کارروائی میں 2 انتہائی مطلوب ملزمان گرفتار ہوگئے۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق لیاری سے دو انتہائی مطلوب ملزمان امن عرف نریش اور اسامہ عرف مارواڑی گرفتار ہوئے۔ ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

ترجمان کے مطابق ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار کمانڈر زاہد لاڈلہ اور مجید عرف مجنا گروپ سے ہے۔

سندھ رینجرز کے مطابق ملزمان قتل، اقدام قتل، بھتہ خوری اور سنگین کارروائیوں میں ملوث ہیں۔ ملزمان نے 15 نومبر 2020 کو لیاری پھول پتی لین میں صدام کو قتل کیا۔

ترجمان نے کہا کہ ملزمان نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ لیاری میں تاجروں سے بھتہ وصول کیا۔ ملزمان مختلف علاقوں میں 60 سے زائد ڈکیتیاں بھی کرچکے ہیں۔

سندھ رینجرز نے کہا کہ گرفتار ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ گرفتار ملزمان کو قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

The post کراچی: پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی، 2 انتہائی مطلوب ملزمان گرفتار appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.

بشکریہ جسارت
You might also like

Comments are closed.