بھارت میں آل انڈیا اتحاد المسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی کی رہائش گاہ پر حملہ کرنے والے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق بھارتی انتہا پسند تنظیم ہندو سینا سے ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ انتہا پسند تنظیم ہندو سینا کے کارکنوں نے اسد الدین اویسی کے سرکاری گھر پر توڑ پھوڑ کی تھی۔
اسد الدین اویسی نے اس حوالے سے کہا ہے کہ لوگوں کو شدت پسند بنانے کی ذمے داری بی جے پی پر عائد ہوتی ہے، ایک ایم پی کے گھر پر اس طرح توڑ پھوڑ ہوتی ہے تو اس سے کیا پیغام جاتا ہے؟
واضح رہے کہ انتہا پسند تنظیم ہندو سینا کے کارکنوں نے اسد الدین اویسی کے سرکاری گھر پر منگل کے دن توڑپھوڑ کی تھی۔
Comments are closed.