نیویارک اسمبلی میں کشمیر ڈے سےمتعلق قرار داد منظور ہوگئی، امریکا میں کشمیر ڈے منظور کرنے والی نیویارک پہلی ریاست بن گئی ہے۔
امریکا میں پاکستانی سفیر اسد مجید نے کشمیر ڈےقرارداد منظوری کا خیرمقدم کرت ہوئے کہا کہ وہ قرار داد منظور کرنے پر اسمبلی ممبران کے شکر گزار ہیں۔
دوسری جانب امریکی رکن کانگریس ٹام سوازی نے کہاہے کہ وہ ایوان کی توجہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر مبذول کرنے کی کوشش کریں گے۔
امریکا میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام پر بھارتی مظالم کیخلاف عالمی برادری اٹھ کھڑی ہو۔
انہوں نے یہ بات نیویارک میں ویبی نار سے خطاب کرتے ہوئےکہی۔
Comments are closed.