وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مافیا تو یہاں کرپٹ نظام سے فائدہ لے رہا ہے بڑا مافیا کہتا ہے ہمیں این آراو دو، پاکستان کے یہ مافیاز قانون کی بالادستی کے خواہاں نہیں یہ لوگ باہر بیٹھے تقاریرتو کرتے ہیں لیکن پیسہ بنانے کی ایک رسید بھی پیش نہیں کرسکتے۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ مدینہ کی ریاست میرے ایما ن کاحصہ ہے دین کی پیروی نہ کرنے کی وجہ ہمارے ابترحالات ہیں مدینہ کی ریاست میں بڑاانقلاب آیاتھا ان لوگوں میں نہیں جو مذہب کو ذاتی مفاد کے لیے استعمال کرتے ہیں قرآن مجید انسانی فلاح اور بہبود کے لیے ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں بڑے بڑے مافیاز بیٹھے ہیں جو قانون سے بالاتر ہیں ماضی کے حکمرانوں نے ملکی نظام کو مضبوط نہیں ہونے دیا، مافیاز کرپٹ سسٹم سے فائدہ اٹھا رہے ہیںکچھ اربوں روپے کی جائیداد میں باہر بیٹھے ہوئے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ایک زرخیز ملک ہے اس کے باوجود گزشتہ سال 40 لاکھ ٹن گندم درآمد کی، آبادی بڑھتی رہی اور اناج کی پیداوار نہ ہوئی تومستقبل میں بھوک ہوگی۔ تیزی سے بڑھتی آبادی کو روکنے کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے 50 سال بعد پاکستان میں ڈیم بن رہےہیں، ہمیں زراعت پر تحقیق کی ضرورت اور اس شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ضروری ہے۔ حکومت بنیادی تعلیم و صحت کے فروغ کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔
Comments are closed.