بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ڈینگی سے عوام کی زندگیوں کیلئے خطرات سنگین تر ہو رہے ہیں: شہباز شریف

مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ڈینگی سے عوام کی زندگیوں کے لیے خطرات سنگین سے سنگین تر ہو رہے ہیں لیکن حکمران غافل ہیں، ڈینگی انتہائی مہلک ہے، غفلت کا نتیجہ لوگوں کی قیمتی زندگیوں کے ضیاع کی صورت میں نکلے گا۔

سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں محمد شہباز شریف نے کہا کہ حکومت ان کے دور میں بنائے گئے ڈینگی ڈیش بورڈ سمیت دیگر طریقہ کار اپنا کر اس مہلک وباء سے عوام کو محفوظ بنا سکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈینگی سے نمٹنے کا پورا نظام، تربیت یافتہ عملہ اور طریقہ کار موجود ہے، اگر ڈینگی بے قابو ہوا تو یہ صرف اور صرف مجرمانہ انتظامی نااہلی اور غفلت ہو گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.