بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کوئٹہ میں پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے پیٹرول پمپ بند کردیے

کوئٹہ میں کورونا ویکسی نیشن کارڈ کے بغیر پیٹرول بیچنے والے پیٹرول پمپس سیل کرنے پر بلوچستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے شہر کے تمام پیٹرول پمپ بند کردیے۔

چیئرمین ایسوسی ایشن ولی لہڑی کے مطابق انتظامیہ کو ویکسی نیشن نہ کرانے والوں کے خلاف کارروائی کرنی ہے تو خود کرے۔ پیٹرول پمپس کو نشانہ نہ بنایا جائے۔

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پیٹرول پمپس کو پیٹرول میں ملاوٹ کی شکایات پر سیل کیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.