بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سترہ سال سے کم عم زائرینِ عراق کو ویکسینیشن سے استثنیٰ مل گیا

زائرین کی عراق روانگی کے معاملے پر سول ایوی ایشن (سی اے اے) نے وضاحتی خط جاری کر دیا جس میں کہا گیا ہے کہ اب 17 سال سے کم عمر افراد کو کورونا وائرس کی ویکسینیشن کی شرط سے استثنیٰ حاصل ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 897 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 81 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 2 ہزار 618 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 4 اعشاریہ 10 فیصد ہو گئی۔

پہلے خط میں سول ایوی ایشن نے زائرین کے لیے مکمل ویکسینیشن کی شرط عائد کی تھی، مکمل ویکسینیشن کی شرط این سی او سی کے نوٹیفیکیشن کے ذریعے لاگو کی گئی تھی۔

سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ اب 17 سال سے کم عمر افراد کو ویکسی نیشن کی شرط سے استثنیٰ حاصل ہے، 17 سال یا زائد عمر کے زائرین کے لیے مکمل ویکسی نیشن کی شرط لازمی ہے۔

محکمۂ صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سندھ بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث 19 افراد انتقال کر گئے۔

واضح رہے کہ سول ایوی ایشن (سی اے اے) کی جانب سے 17 ستمبر کو جاری کی گئی ہدایات میں صرف مکمل کورونا وائرس کی ویکسینشن کروانے والوں کو سفر کی اجازت دی گئی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.