download usa dating site no games allowed prince and princess school pasig woman dating site versatile person thai escort thailand dating site linked to facebook

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

دونوں بورڈز کیخلاف قانونی کارروائی کیلئےوکلا سےمشورہ کریں گے، فواد چوہدری

وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے دوروں کی منسوخی سے کروڑوں روپے کا نقصان ہوا، دونوں بورڈز کیخلاف قانونی کارروائی کیلئےوکلا سےمشورہ کریں گے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے انگلش بورڈ کی جانب سے آئندہ ماہ ہونے والی سیریز منسوخ کرنے کے فیصلے پر کہا کہ ہم انہیں ورلڈکپ میں سرپرائز دیں گے۔

اپنے ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کیخلاف ایک مخصوص بین القوامی لابی مصروف عمل ہے لیکن ہمیں جھکانے کی خواہش رکھنے والے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے یہ غلط فہمی جلد دور کر لیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے نیوزی لینڈ نے ون ڈے میچ شروع ہونے سے کچھ لمحات پہلے سیکیورٹی خدشات کا بہانہ بناتے ہوئے سیریز کی منسوخی کا اچانک اعلان کیا تھا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے فیصلے پر طنز کے تیر چلا دیے۔

اب انگلش کرکٹ بورڈ نے بھی سیکیورٹی خدشات کا بہانہ کرتے ہوئے اپنی مینز اور ویمنز ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.