بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کھیرے، ادرک، لیموں سے بنی اسموتھی کے صحت پر جادوئی اثرات

طبی ماہرین کی جانب سے قدرتی اجزاء اور غذائیں ہمیشہ ہی سے انسانی جسم اور اس کے نظام کے لیے بہترین قرار دی جاتی ہیں جن کے استعمال سے بیش بہا فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

غذائی ماہرین کی جانب سے صحت سے متعلق پیش آنے والے متعدد مسائل کے حل کے لیے ادرک، لیموں، کھیرے اور پودینے کا استعمال تجویز کیا جاتا ہے اور اگر اِن کا استعمال ایک ساتھ اسموتھی کی شکل میں کر لیا جائے تو سو بیماریوں کی جڑ موٹاپے سے بھی دنوں میں جان چھوٹ جاتی ہے اور انسان خود کو تروتازہ اور ہلکا محسوس کرتا ہے۔

سبزی میں شمار کیے جانے والا گول، کھٹا میٹھا ٹماٹر دراصل اپنی غذائی کے سبب ماہرین کی جانب سے پھل قرار دیا جاتا ہے، ٹماٹر میں وٹامن اور منرلز کی بھرپور مقدار پائی جاتی ہے جس میں وٹامن اے، سی، آئرن اور نمکیات کی بھرپور مقدار سرفہرست ہے، اسی لیے اس کے استعمال سے صحت پر بے شمار طبی فوائد حاصل ہوتے ہیں۔

بر صغیر خصوصاً پاکستان، بھاورت اور بنگلہ دیش میں کھانوں میں مرچ مسالے اور جڑی بوٹیوں کا بہت زیادہ استعمال کیا جاتا ہے، طبی طور پر یہ قدرتی مسالےصحت بخش بھی ہیں، انہی مسالوں میں ہرے مسالے میں شمار کی جانے والی ہری مرچ کے استعمال سے صحت پر بے شمار فوائد طبی حاصل ہوتے ہیں جن سے متعلق جاننا اور ہری مرچ کا استعمال کرنا لازمی ہے۔

ادرک کو اینٹی آکسیڈنٹ کی بھر پور مقدار رکھنے کے سبب سپر فوڈ کا درجہ بھی حاصل ہے، غذائی ماہرین کے مطابق اگر ادرک کھیرے، پودینے کے پتوں اور لیموں کی اسموتھی بنا کر لگاتار ایک مہینہ استعمال کر لی جائے تو جسم میں موجود اضافی چربی خصوصاً پیٹ کی چربی گھُل جاتی ہے اور توند میں واضح کمی آتی ہے، جیب پر ہلکی اور نتائج پر بھاری یہ اسموتھی صحت بہتر بنانے اور جسم سے مضر صحت مادوں کے صفائے کے لیے بھی نہایت موزوں ہے۔

طبی ماہرین کی جانب سے تجویز کی جانے والی صحت کے لیے مفید جڑی بوٹی ’لیمن گراس‘ کو دوا کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے، اس کے استعمال سے مجموعی صحت پر بے شمار طبی فوائد حاصل ہوتے ہیں جن سے متعلق جاننا اور لیمن گراس کو اپنی روزمرہ کی روٹین میں شامل کرنا بے حد ضروری ہے۔

ہر طرح کے رنگ انسانی موڈ پر براہ راست اثر انداز ہوتے ہیں، غذائی ماہرین کا بتانا ہے کہ اسی طرح سبزیوں، پھلوں، میووں اور جڑی بوٹیوں کے رنگوں میں بھی قدرت نے راز چھپا رکھا ہے جو کسی نہ کسی طرح انسانی جسم اور نفسیاتی صحت اور پوری شخصیت کو متاثر کرتے ہیں۔

غذائی ماہرین کے مطابق اگر ورزش کیے بغیر وزن میں کمی اور پیٹ اندر کرنا چاہتے ہیں تو سب سے پہلے مرغن اور پروسیسڈ غذاؤں سے اجتناب کریں، گھر کے کھانے کا استعمال اور زیادہ سے زیادہ پانی اگر روٹین میں شامل کر لیا جائے تو با آسانی موٹاپے سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے جبکہ مندرجہ ذیل بتائی گئی اسموتھی وزن میں کمی کے سفر میں سونے پر سہاگہ ثابت ہوتی ہے۔

غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ آلوؤں سے متعلق عام عوام میں بہت غلط تاثر پایا ہے کہ ان میں غذائیت نہیں بلکہ یہ صرف موٹاپے کا سبب بنتے ہیں، جو افراد ڈائیٹنگ کا سوچتے ہیں وہ آلوؤں کو بھی اپنی غذا سے نکا ل دیتے ہیں، حالانکہ حقیقت اس کے بر عکس ہے۔

قدیم زمانے سے متعدد بیماریوں میں بطور دوا استعمال کیے جانے والے بیج خشخاش کے استعمال سے بے شمار فوائد حاصل ہوتے ہیں، خشخاش کی افادیت سائنس سے بھی ثابت شدہ ہے۔

کھیرے، ادرک ، لیموں اور پودینے سے اسموتھی بنانے کا طریقہ :

ایک عدد کھیرا کٹا ہوا، ایک عدد لیموں کا رس، ایک انچ کا ٹکڑا ادرک اور 8 سے 10 پودینے کی صاف دھلی ہوئی پتیاں لے لیں( پودینے کی ٹہنیاں استعمال کرنے سے گریز کریں)۔

اب ان سب اجزاء کو ایک گلاس پانی کے ساتھ خوب اچھی طرح پیس لیں اور رات سونے سے قبل اسے پی لیں۔

ماہرین کے مطابق یہ اسموتھی مہینے کے اندر اندر حیرت انگیز نتائج فراہم کرتی ہے اور توند میں واضح کمی کا سبب بنتی ہے ۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.