بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ہر ملک میں ہی کھیل کو دہشت گردی نے متاثر کیا ہے، وسیم اکرم

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے سیریز منسوخی کے فیصلے پر طنز کے تیر چلا دیے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ شیر کی ایک دن کی زندگی گیدڑ کی ساری زندگی سے بہتر ہے۔

سابق ویسٹ انڈین کھلاڑی کرس گیل کے پاکستان میں سیکیورٹی خدشات کو دور کرنے کیلئے پاکستان آنے کے اعلان پر آسٹریلوی صحافی ڈینس نے بھی پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

سابق  فاسٹ بولر نے کہا کہ بدقسمتی سے ہم اس دنیا میں رہتے ہیں جہاں دہشت گردی نے کھیل اور انٹرٹینمنٹ کو ہر ملک میں متاثر کیا۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام  میں کہا کہ وہ ایسے ملک میں کرکٹ کھیلنا پسند کریں گے جو اس سے مقابلے کے لیے تیار ہو۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کی جانب سے یکطرفہ طور پر دورہ منسوخ کیے جانے کے بعد انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے مینز اور ویمنز کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان بھی ختم کردیے۔

سابق ویسٹ انڈین کھلاڑی کرس گیل کے پاکستان میں سیکیورٹی خدشات کو دور کرنے کیلئے پاکستان آنے کے اعلان پر آسٹریلوی صحافی ڈینس نے بھی پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

انگلش کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہماری کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کی ذہنی صحت ہماری اولین ترجیح ہے، ہمیں اندازہ ہےکہ اس فیصلے سے پی سی بی کو شدید مایوسی ہوگی جس نے اپنے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کے لیے انتھک محنت کی جب کہ پی سی بی کا گزشتہ دو ماہ کے دوران انگلش کرکٹ کے لیے تعاون دوستی کی واضح مثال ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.