بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

انگلش بورڈ کے دورہ پاکستان سے انکار کی خبر افسوسناک ہے، مکی آرتھر

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھر نے بھی انگلش کرکٹ بورڈ کے انکار کو افسوسناک خبر قرار دیا ہے۔

نیوزی کرکٹ کے دہشت گردی کے بہانے کی آڑ میں انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) بھی پاکستان کے اپنے دورے سے دستبردار ہوگیا ہے۔

سری لنکن کرکٹرز نے انگلینڈ کے دورہ پاکستان سےانکار کو دنیائے کرکٹ کےلیے افسوسناک دن قرار دیا۔

انگلش بورڈ کے فیصلے سے دنیائے کرکٹ کے کروڑوں شائقین اداس ہوگئے ہیں۔

اس حوالے سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھر نے بھی بیان جاری کیا اور کہا کہ پاکستانی شائقین کرکٹ کے لیے یہ خبر افسوسناک ہے۔

پاکستانی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر اظہر محمود نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) نے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کےلیےکوئی کسر نہیں چھوڑی۔

اس سے قبل سری لنکن کے سابق کرکٹر روشن ابے سنگھے اور موجودہ کرکٹر دیمودتھ کرونارتنے نے انگلش بورڈ کے فیصلے کو دنیائے کرکٹ کےلیے افسوس کا دن کہا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.