بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آسٹریلیا سے آبدوز معاہدے پر تشویش دو ماہ پہلے شروع ہوئی، فرانس

فرانسیسی صدارتی محل نے آسٹریلیا امریکا آبدوز معاہدہ پر کہا ہے کہ آسٹریلیا سے آبدوز معاہدے سے متعلق تشویش 2 ماہ پہلے شروع ہوئی تھی۔

پیرس سے موصولہ اطلاعات کے مطابق فرانسیسی صدارتی محل کا اس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ امریکا نے اپنے ارادے کا نہیں بتایا نہ ہی ہمارے سوالوں کےجواب دیے۔ جون میں فرانسیسی صدر کی آسٹریلوی وزیراعظم سے ملاقات ہوئی تھی۔

آسٹریلوی وزیرِ دفاع پیٹر ڈیوٹن کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا فرانس کے ساتھ آبدوز معاہدے کے معاملے پر واضح اور ایماندار رہا ہے۔

فرانسیسی صدارتی محل کے مطابق ملاقات میں آبدوز معاہدہ ختم کرنے کا کوئی اشارہ نہیں دیا گیا۔ امریکا نے بھی اپنے کسی ارادے کا نہیں بتایا نا ہی ہمارے سوالوں کے جواب دیے۔

چین کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ علاقائی امن و استحکام کیلئے سنگین خطرہ ہے، اس سے اسلحہ کی دوڑ میں اضافہ ہوگا۔

آسٹریلیا نے چند روز پہلے فرانس سے آبدوز معاہدہ ختم کر کے امریکا سے جوہری آبدوزوں کا معاہدہ کیا ہے جس پر فرانس نے امریکا اور آسٹریلیا سے اپنے سفیروں کو واپس بلا لیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.