اسرائیل نےایرانی سائنس دان کو قتل کرنے کیلئے روبوٹک مشین گن استعمال کی تھی۔
ایک امریکی اخبار کے مطابق اسرائیل نے گزشتہ برس ایرانی ایٹمی سائنس دان کو قتل کرنے کے لیے روبوٹک مشین گن کے پرزے مختلف ذرائع سے ایران اسمگل کیے۔
امریکی اخبار نے مزید کہا کہ روبوٹک مشین گن کے پرزوں کو پک اپ ٹرک میں نصب کیا گیا۔ ٹرک کے مختف اطراف میں کیمرے لگائے گئے تھے۔ ٹرک میں نصب روبوٹک مشین گن کو سیٹلائٹ سے کنٹرول کیا گیا۔
امریکی اخبار کے مطابق مشن مکمل ہونے کے بعد ٹرک کو نصب بارودی مواد سے اڑا دیا گیا۔
واضح رہے کہ ایرانی جوہری سائنسدان محسن فخری زادے کو گزشتہ برس 27 نومبر کو تہران کے قریب قتل کیا گیا تھا۔
Comments are closed.