بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ نے کے ٹو سر کرلیا

پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ نے کے ٹو سر کرلیا، محمد علی سدپارہ کو موسم سرما میں نانگا پربت سر کرنے والے پہلے عالمی کوہ پیما ہونے کا بھی اعزاز حاصل ہے۔

اس سے پہلے جنوری میں 10نیپالی کوہ پیماؤں نے پہلی بار موسم سرما میں کے ٹو سر کیا تھا۔

محمد علی سدپارہ اور ساجد سدپارہ کی کامیابی کا جشن منانے کے لیے سدپارہ  گاؤں کے راستوں اور گلیوں کو قومی پرچموں سے سجایا گیا ہے جبکہ گھروں کی چھتوں پر بھی قومی پرچم لہرائے گئے ہیں۔

دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو کی مہم جوئی کے دوران حادثہ بھی پیش آیا، جس میں غیر ملکی کوہ پیما برفانی شگاف میں گر کر لاپتہ ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق حادثہ کیمپ تھری سے واپسی پر رسی ٹوٹنے سے پیش آیا ہے، نیپالی کوہ پیما لاپتہ کوہ پیما کو تلاش کر رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.